Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی اے / بی ایس سی کیس: تین سال بعد اسسٹنٹ رجسٹراروں کی تعیناتی

زکریا یونیورسٹی میں تین سال بعد اسسٹنٹ رجسٹراروں کی تعیناتی کردی۔

تفصیل کےمطابق زکریا یونیورسٹی میں تین برس قبل بی اے بی ایس سی سکینڈل سامنے آیاتھا، جس کی انکوائری جاری تھی۔

جو انکوائری رپورٹ جاری کی گئی وہ اتنی ناقص تھی کہ کسی پربھی ذمے داری فکس نہ کی جاسکی،جس کی وجہ سے اس سکینڈل سے جڑے افراد کی تعیناتیاں نہ ہوسکیں۔

تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ نے تین برس بعد پوسٹنگ کردی۔

جاری مراسلے کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار مظفر علی کو بطور اسسٹنٹ رجسٹرار پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، محمد اسلم کو آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن ،محمد امین کو ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی آفس ،جبکہ محمد علیم اسسٹنٹ کو اپلائیڈ سائیکالوجی میں تعینات کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button