پاکستان آسٹریلیا سیریز: 9 مختلف ٹائم زونز؛ میچ کس وقت نشر ہوگا، پاکستانی شائقین کرکٹ کنفیوز، "ڈی رپورٹرز” کی خصوصی رپورٹ
پاکستان سے دس گنا بڑے ملک آسٹریلیا جو بذات خود ایک براعظم ہے، میں 9 مختلف ٹائم زونز کا اطلاق ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ بعض سٹیٹس میں 5 گھنٹے کا فرق موجود ہے۔
ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم جو کہ آسٹریلیا کے دورے پر اس وقت میلبورن میں موجود ہے جس نے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں اپنے میچز میزبان ملک کے خلاف کھیلنے ہیں۔
اب ٹائم زونز کو لیکر پاکستانی شائقین کرکٹ ایک کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کونسے ٹائم زونز کو فالو کرتے ہوئے میچ براہ راست دیکھ سکیں۔
"ڈی رپورٹرز” نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹائمز زونز پر رپورٹ مرتب کی ہے، جس سے قارئین محظوظ ہونگے۔
عمومی طور پر آسٹریلیا کا ٹائم زون کینبرا سے لیا جاتا یے جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پاکستان سے 6 گھنٹے آگے ہے، یعنی کہ اگر پاکستان میں دوپہر کے دو بجے ہیں تو اس وقت آسٹریلیا میں رات کے آٹھ بجے کا وقت ہوگا۔
اسی طرح اگر آسڑیلیا کے مقامی وقت کو آسٹریلیا کی دوسری ریاستوں/ شہروں کے وقت سے موازنہ کریں تو جب آسٹریلیا میں رات کے آٹھ بجیں گے تو کنگسٹن میں رات کے نو ، ایڈیلیڈ میں شام کے 7:30، پرتھ میں شام کے 5، کرسمس آئس لینڈ میں شام کے چار بجے کا وقت ہوگا ۔
آسٹریلیا میں درج بالا 4 ٹائم زون کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ، جبکہ باقی کے 5 اور کئی علاقوں میں 6 ٹائم زونز موجود ہیں، لیکن بڑے اور مشہور شہروں میں بتائے گئے ٹائم زونز کا اطلاق ہوتا ہے ۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے مقابلے درج ذیل شیڈول کے مطابق کھیلیں جائیں گے۔
_4 نومبر:پہلا ون ڈے،میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم_
_8 نومبر:دوسرا ون ڈے، ایڈلیڈ اوول_
_10 نومبر: تیسرا ون ڈے،آپٹس کرکٹ اسٹیڈیم،پرتھ_
_14 نومبر:پہلا ٹی20،گابا کرکٹ اسٹیڈیم_
_16نومبر:دوسرا ٹی20،سڈنی کرکٹ گراؤنڈ_
_18 نومبر:تیسرا ٹی20،بیلریو اوول_
_تمام ون ڈے میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے جبکہ ٹی20 میچز دوپہر 1 بجے شروع ہونگے۔