Breaking NewsSportsتازہ ترین
ٹوکیو اولمپکس : آسٹریلوی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی

آسٹریلوی خاتون پیراک ایما میکوئن نے ٹوکیو اولمپکس میں مسلسل سات میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی، اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی خاتون پیراک اولمپکس کی تاریخ میں دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بنی ، جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
ایما میکوئن سے قبل انیس سو باون میں روس کی جمناسٹ ماریا نے سات میڈلز جیتے تھے۔ایما میکوئن مجموعی طور پر گیاری اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کی جانب سے اولمپکس گیمز میں زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بھی بنی، اس موقع پر ایما میکوئن نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مجھے سب نے سپورٹ کیا۔



















