Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں الزائمر اور ڈیمینشیا کے مرض کے خلاف آگاہی مہم شروع

بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب مسسز نوشین ثاقب نے جنوبی پنجاب میں الزائمر اور ڈیمینشیا کے مرض کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

مہم کا مقصد الزائمر اور ڈیمنشیا کے مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے بارے احساس ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن اے سی ایس آفس ڈاکٹر محمد ابوبکر نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں اس مرض بارے آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزائمر اور ڈایمنشیاء کے مرض کی وجہ سے انسان کی یاداشت متاثر ہوجاتی ہے اور ایسے امراض میں گرفتار مریض گھر کا راستہ بھی بھول جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ابوبکر نے کہا کہ کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ الزائمر اور ڈیمنشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات پر بھی ایسے امراض میں مبتلا افراد کی تشخیص اور علاج معالجہ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد ابوبکر نے بتایا کہ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب مسسز نوشین ثاقب الزائمر اور ڈیمنشیا بارے آگاہی مہم شروع کردی ہے جس کا آغاز وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان میں بھی اس مرض بارے آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور یہ آگاہی مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد خان چانڈیو،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایوب قاضی،ڈاکٹر طارق پیرزادہ،ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر احمد بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button