بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافہ سکولوں میں مہم چلانے کافیصلہ

بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، سکولوں میں مہم چلانے کافیصلہ ، آگاہی پوسٹرآویزاں کرنے کی ہدایت،
تفصیل کے مطابق چھوٹے بچوں کے جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے بچوں کو بچانے کےلئے قومی مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے، جس کےلئے محکمہ سکولز کوہدایت کی گئی ہے وہ آگاہی مہم شروع کریں۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ چھوٹے بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ غفلت ، آگاہی نہ ہونا، اور لاپروائی ہے ۔
بچے ملک کا مستقبل ہیں ان کو جلانے والی اشیا کے آگاہی دینا ضروری ہے ، اس لئے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں جلانے والے اشیا کے بارے میں آگاہی اور ان کے بچاؤ اور محفوظ رہنے کے بارے مہم چلائی جائے اور تمام سکولوں میں نمایاں جگہوں پر پوسٹر آویزاں کئے جائیں تاکے بچوں کو آگاہی ہوسکے ۔
ان ہدایت پر عمل کرکے فوری طور پر رپورٹ کی جائے غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















