Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈنیوٹریشن میں سیمینار

شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈنیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

چیئرمین شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہاکہ فوڈ سیفٹی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے ،اس شعبہ میں ملازمت کے مواقع پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ملکی و غیر ملکی فوڈ انڈسٹریز ، ہوٹلز اور خوراک پر تحقیق و تدریس کرنے والے مختلف حکومتی اداروں میں موجود ہیں۔

انہوں نے خوراک کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو بھی لائق تحسین قرار دیا پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے اپنے خطاب میں نئے آنے والے طلباء طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ کی افادیت سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈنیوٹریشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کے خوراک کی پیداوار ، اس کے تحفظ اور صحیح استعمال کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف نے کہاکہ صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے شعبہ فوڈ سیفٹی کے قیام اور شعبہ کے زیراہتمام بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریوں کے آغاز کو وقت کی ضرورت اور لائق تحسین اقدام قرار دیا۔

سیمینار کے فرائض ڈاکٹر عامر اسماعیل نے سرانجام دیے۔ سیمینار میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر صمیم جاوید ، ڈاکٹر خرم افضل اور طلباء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button