Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : روور سکاؤٹ یونٹ کے زیر اہتمام ای کامرس آن لائن روزگار کے حوالے سے آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں روور سکاؤٹ یونٹ کے زیر اہتمام ای کامرس آن لائن روزگار کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو اپنی اپنی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے فری لانسنگ پر ترجیحات دینا تھا ۔

سیمینار کے گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر گلفام خان خالد ای ڈی ای سی اورمہر مشتاق حسین تھے۔

اس سمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے روور سکاؤٹس کی اس جدید دور میں اور وقت کے ساتھ ساتھ ای کامرس کی ترقی میں ہونے والی کاوشوں کو سراہا، اور مزید کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں ای کامرس اور فری لانسنگ کی بھی ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔

ہم اس طرح کے مواقع اپنے طلباء کو فراہم کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ اس سے استفادہ کرکے آگے بڑھیں اور یہ سمینار اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر گلفام خان نے شرکاء کو ای کامرس بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کوسکلزسکھانے کے لیے ای سی کام کر رہی ہے ، تاکہ نوجوان اپنی فیملی کے لیے روزگار کما سکیں اور مفید شہری بن سکیں۔

مہرمشتاق نے کہا کہ میری کامیابی کی کہانی بھی ای سی کے ساتھ منسلک ہو کر کام کرنے سے ممکن بنی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر عمراعجاز،ڈاکٹر عامر بختاور مس بینش سرفراز سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button