Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا اہتمام

ترجمان کے مطابقویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیرِ اہتمام "جدید دور میں سائبر سیکیورٹی کی اہمیت” کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جو ٹرانس نیشنل سِنرجی پراجیکٹ کے تحت منعقدہ سرگرمیوں کا حصہ تھا۔
یہ پراجیکٹ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تحقیقی تعاون، مشترکہ اشاعت، ریموٹ پی ایچ ڈی اور خواتین کے بااختیار بنانے کے فروغ کے لیے بنایا گیا ہے۔

سیمینارکی نگرانی شعبہ فزکس کی چیئرپرسن اور پراجیکٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کی، جبکہ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور برٹش کونسل اس کے معاونین میں شامل تھے۔

محقق اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم گلزار رانا نے بطور مہمانِ خصوصی جدید ڈیجیٹل دور میں سائبر سیکیورٹی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر تفصیلی لیکچر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، موبائل ایپس اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے بڑھتے استعمال نے صارفین اور اداروں کو پیچیدہ سائبر خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ڈیٹا چوری، فشنگ، رینسم ویئر، شناخت کی چوری، ڈیجیٹل امپرسنیشن، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور غیر مجاز رسائی جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن، مضبوط پاس ورڈز، انکرپٹڈ کمیونی کیشن، فائر والز، انٹروژن ڈیٹیکشن سسٹمز، سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، اور ایتھیکل ہیکنگ/پینیٹریشن ٹیسٹنگ ضروری ہوگئی ہے، اب باقاعدہ ڈیٹا بیک اپ، محفوظ نیٹ ورکس اور رسائی کے درست انتظام کے بغیر حساس معلومات کا تحفظ ممکن نہیں، آج سائبر سیکیورٹی بینکاری، صحت، تعلیم، ای کامرس، حکومتی خدمات اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز سمیت ہر شعبے کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کہا کہ ڈیجیٹل لٹریسی اور سائبر آگاہی جدید تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کی بنیادی ضرورت ہے ٹرانس نیشنل سِنرجی پراجیکٹ کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحقیقی اشتراک، مشترکہ ریسرچ پبلیکیشن اور ریموٹ پی ایچ ڈی کے مواقع کو مزید مضبوط کرنا ہے جبکہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں با اختیار بنانا اس کا اہم ہدف ہے طلباء کو روزمرہ زندگی میں محفوظ ڈیجیٹل طریقے ا پنائیں۔

اس پراجیکٹ میں شریک طلبہ کو برٹش کونسل کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جائیں گے جو ان کی بین الاقوامی علمی شمولیت کا اعتراف ہوں گے۔

امید ہے کہ یہ سیمینار ٹیکنالوجی سے متعلقہ فہم، ابھرتے ہوئے سائبر خطرات اور حفاظتی حکمتِ عملیوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button