Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پانی اور موسمی تبدیلی کے تعلق کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی اور موسمی تبدیلی کے تعلق کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔

آگاہی سیمینار کے انٹرنیشنل گیسٹ اسپیکر پولینڈ یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر لیزک کازکت تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ نے کہا کے موسمی تبدیلیوں اور بارشوں کے وقت میں تبدیلی کے باعث زراعت کے شعبے کو بہت سے مسائل پیش آرہے ہیں۔
جن کو ریسرچ اور مطالعے سے دور کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر موجود انٹرنیشنل سپیکر کو وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریسرچرز پانی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں، اور اس سلسلے میں بیرونی ممالک کے ریسرچرز سے بھی ہر طرح کے تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

اس موقع پر گیسٹ اسپیکر نے خطاب کرتے ہوئے پانی کے مسائل بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی اور موسمی تبدیلیوں کے بہت سے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔

مستقبل میں بھی ایسی کاوشوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں پانی کے بڑے بحران سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر پروفیسرز رنیکا کا پروفیسر ڈارویس ہینسکی، ڈاکٹر اندرج والیگا،ڈاکٹر سرفراز ہاشم ڈاکٹر محمد سیف اللہ ،ڈاکٹر محسن نواز،ڈاکٹر محسن خان سمیت دیگرفیکلٹی نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button