Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اولین سپورٹس نے جیت لیا

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اولین سپورٹس نے غالب جمخانہ کو سات وکٹوں سے ہرا کر جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف تھے۔
ان کے ہمراہ سابق سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ سہیل اختر خان۔صدر پاک الیون مرزا فہد بیگ۔ٹورنامنٹ سیکرٹری یاسر بٹ۔پی سی بی ٹرینئر افتخار افضل۔بھی تھے۔

سہیل اختر نے کہا کہ زلفی مرحوم ایک اچھے انسان اور بہترین کرکٹر تھے۔ان کی رہنمائی میں ملتان میں کئی کھلاڑیوں نے تربیت پائی ان کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا پاک الیون کلب کا احسن اقدام ہے۔

فاروق لطیف نے کہا کہ انسان چلا جاتاہے بس اس کی یادیں باقی رہ جاتی ہیں اور یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم اپنے عمل ایسے کریں کہ ہمارے بعد لوگ ہمیں اچھے لفظوں میں یاد کریں، بیشک ذوالفقار علی صاحب کی اچھے عمل ہونگے کہ ان کے جانے کے بعد بھی ان کو لوگ اچھے لفظوں میں یاد کررہے ہیں۔

دریں اثناء غالب جمخانہ پہلے کھیلتے ہوئے 135رنز بناسکی اور اس کے۔نو کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔جنید اقبال۔45.سلطان خان۔29.خالد کریم نے 23رنز بنائے۔
رئیس بشیر۔ اکرم خان اور فراز خان نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے مطلوبہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عبدالرحمن مزمل۔ 53 عبداللہ چاند نے 43رنز ناٹ آوٴٹ بنائے۔ احمد علی۔نے دو جبکہ اویس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
طارق محمود اور الیاس پیرو ایمپائرز منظور لطیفی سکورر تھے۔

آخرمیں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button