تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی 20 کرکٹ لیگ اولین سپورٹس نے جیت لی
سروہ موٹر آئل کے زیر اہتمام تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی۔
20لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے۔فائنل میں اولین سپورٹس نے طارق کلب کو سات وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
طارق کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنائے ۔
اویس شہزاد۔39.ابرار احمد۔30.ہمایوں الطاف۔25رنز بنائے۔
اولین سپورٹس کی طرف سے رئیس بشیر نے تین۔فراز خان اور اکرم خان نے دو۔دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے اولین۔سپورٹس نے عدنان خان کے جارحانہ 83رنز اور عذیر ممتاز کے عمدہ۔50رنز ناٹ آوٴٹ کی بدولت مطلوبہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ابرار احمد نے دو وکٹ حاصل کیں۔عدنان خان۔
مین آف دی میچ اکرم خان بہترین بولر۔احمد حسن فیلڈر۔عذیر ممتاز آل راونڈر۔محمد شعیب بلے باز اور اویس شہزاد بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وسیم اختر ڈاریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز۔راشد اقبال۔ڈاریکٹر پروڈیکشن۔عارف اقبال سی ای او سروہ موٹر آئل۔ فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان۔محمد جمیل کامران بانی اولین سپورٹس تھے۔
اس موقع پر ۔اطہر اقبال۔طارق قریشی ۔منظور لطیفی۔نے شرکت کی۔وسیم اختر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروہ موٹر آئل کا بنیادی مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمارے نوجوان مثبت کردار عطاء کرسکیں۔
سروہ موٹر آئل مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد کرتا رہے گا۔
فاروق لطیف نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہمیشہ سے ایسے آرگنائزرز کی حوصلہ افزائی کرتارہا ہے جو کہ مثبت سرگرمیوں کے لیے مصروف عمل ہیں۔
اس موقع پر محمد جمیل کامران نے اپنی طرف سے اولین سپورٹس کے عدنان خان کو مین آف دی میچ ہونے پر پانچ ہزار اور عذیر ممتاز کو آل راونڈر بننے پر دو ہزار کیش پرائز دیا۔
سلطان خان۔منظور لطیفی۔علی قریشی۔اور ندیم خصری کو شیلڈز۔طارق محمود ۔عبدالروف ۔وسیم شاہ۔محمد الیاس۔نبیل۔فرحان علی۔اور محمد وسیم کو میڈلز جبکہ عدنان خان کو ونر ٹرافی اور 35ہزار کیش پرائز اور محمد فاضل کو رنر اپ ٹرافی اور 20ہزار کیش پرائز دیا۔
فائنل میں شاندار کامیابی پر اولین سپورٹس کے چیرمین عبدالقادر شرقی نے امریکہ سے جبکہ پیٹرن ان چیف ڈاکٹر فرحان خان نے کلب کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اولین سپورٹس اسی طرح کامیابی حاصل کرتا رہے گا۔


















