اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان نے حنیف میموریل کرکٹ کلب فیصل آباد کو ہرادیا۔
ڈی۔ایچ اے سپورٹس کمپلکس ملتان میں اولین سپورٹس کرکٹ کلب رجسڑڈ ملتان اور حنیف میموریل کرکٹ کلب فیصل آباد کے درمیان دوستانہ ون ڈے میچ کھیلا گیا۔
جس کے مہمان خصوصی چوہدری ندیم منیجنگ ڈائریکٹر زم زم پراپرٹی نیٹ ورک ملتان تھے ، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر محمد جمیل کامران بانی اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئےتمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے۔
عذیر ممتاز نے شاندار سنچری کی بدولت 126رنز۔ .جنید خان۔ 24۔تیمور خان۔ 15سکور بناکر نمایاں رہے۔ حنیف میموریل کی طرف سے ۔جنید۔ 4۔علی رضا۔ اور عثمان سعید نے 2۔2۔وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے حنیف میموریل فیصل آباد 172رنز بناکر آوٴٹ ہوگئ۔ سلمان نے 70۔جنید۔ 19۔اور زین عبّاس نے 14رنز بنائے۔ اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کی طرف سے فراز خان۔ 4۔سدیس۔ 2۔احمد بزدار۔ خرم بٹ۔ اور عبداللہ چاند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ عذیر ممتاز قرار پائے۔
مہمان خصوصی چوہدری ندیم نے اولین سپورٹس کرکٹ کلب رجسڑڈ ملتان کو کامیابی پر دس ہزار روپے کیش پرائز دیا۔
نثارالحق اور محمد عاصم ایمپائر تھے۔