بابر اعظم کی ون ڈے سنچری، ایک اور ریکارڈ نام کرلیا
ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنچری مکمل کرلی ہے، وہ ایشیا کپ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچری کرگئے۔نیپال کے خلاف انہوں نے ایک سو دو اننگز میں 19 سنچریز کیں۔
ہاشم آملہ یہ 19 سنچریز ایک سو چار اننگزمیں کی تھیں۔ایک روزہ کرکٹ میں یہ ان کی ایک سو 2 اننگز میں 19 ویں سنچری ہے۔کیریئر میں ایک سو چار ون ڈے میچزکھیل چکے ہیں۔
پاکستان کے لئے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کے ریکارڈ سے صرف ایک اور سنچری کی دوری پر ہیں۔
پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ہسٹری کے مطابق لیفٹ ہینڈ اوپنر سعید انور 247 میچزکی 244 اننگز میں بیس سنچریز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
اس طرح بابر اعظم اور سعید انور کی اننگز اور میچزمیں آدھے سے بھی زیادہ فرق ہے۔
محمد یوسف 267 اننگز میں 15 سنچری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد حفیظ کی کی 11 سنچریاں ہیں ۔