Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے، ایمپائر کے فیصلوں کو ماننا پڑتا ہے۔ بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی بہانہ نہیں ، ہم اچھا نہیں کھیلے ، سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی،پچ ایک حد تک اپ کی مدد کرسکتی ہے ایمپائر کے فیصلوں کوماننا مجبوری ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کا کیچ ہمیں لگا کہ گراونڈ سے لگ گیا، شک کا فائدہ ملناچاہیے تھا ،مگر پروفیشنلی ہمیں ایمپائر کے فیصلے ماننا ہوتےہیں ۔

انہوں نے کہا ہمیں جیتنے کے کئی مواقع ملے ، مگر ہم میچ فینش نہیں کرسکے۔

بطور ٹیم ہم ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے ،ہم سے غلطیاں ہوئیں ، اس سے پہلے والے میچ میں بھی اور اب بھی میچ کو اچھے ختم نہیں کرسکے۔

ٹیسٹ میچ میں تجربہ چاہیے ہوتا ہے، ہمیں کوئی اچھی پارٹنرشپ نہیں ملی نواز کے بعد ہم میچ نکال سکتے تھے، مگر ہم ناکام رہے ،انہوں نے کہا کہ ہم جتنے بھی آؤٹ ہوئے ہیں سافٹ آوٹ ہوئے ہیں یعنی اپنی غلطیوں سے آوٹ ہوئے، کچھ اچھے بال بھی پڑے، مگر زیادہ موقع ایسے تھے کہ ہم مختلف کرسکتےتھے۔

پچ اپ کو ایک حد تک مدد کرسکتی ہے اس کے بعد بطور ٹیم اپ پر ذمےداری ہوتی ہے کہ اپ اس کو کیسے ٹیکل کرسکتےہیں، کس طرح لیکر چل سکتے ہیں یہ نہیں کہ سب کچھ وکٹ پر چھوڑ دیں کہ سب کچھ وکٹ کرے ٹیم کو اس سے بھی بری صورتحال ملتی ہے اس میں بطور پروفیشنل اپ کوپرفارم کرنا ہوتا ہے ،،اس میچ میں کچھ اچھا بھی ہوا ۔

ابرارنے گیم مختلف کردی تھی بطور کپتان اپ کو خوشی ہوتی ہے کہ جونیئر اپ کےلئے کچھ کررہا ہے،
بیٹنگ ارڈر میں تبدیلیاں گیم کاحصہ ہیں، مشکل وقت میں خود اوپرآیا تاکے دباو کو کم کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button