گرلز اتھلیٹکس چمپیئن شپ میں بہاول پور ڈویژن کی طالبات پوزیشنوں پر قابض
سکولمپکس گیمز کے تحت ہونے والی گرلز اتھلیٹکس چمپیئن شپ میں بہاول پور ڈویژن کی طالبات نے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں 6طلائی ، 5 نقرئی اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کر کے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکولمپکس گیمز کے تحت ہونے والی گرلز اتھلیٹکس چمپیئن شپ کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس کی کیٹیگری میں بہاول نگر کی طالبہ زینب نے طلائی تمغہ، مطفرگڑھ کی عاصمہ نے نقرئی اور بہاول نگر کی ثانیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
200 میٹر ریس کی کیٹیگری میں بہاول نگر کی طالبہ زینب نے طلائی، مظفرگڑھ کی نور فاطمہ نے نقرئی جبکہ مطفرگڑھ ہی کی عاصمہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
400 میٹر ریس کی کیٹیگری میں مظفرگڑھ کی طالبہ بشریٰ فرمان نے طلائی تمغہ، رحیم یار خان کی عاصمہ یٰسین نے نقرئی تمغہ ، جبکہ بہاول نگر کی ثناء صفدرنے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
800 میٹر ریس کی کیٹیگری میں مظفرگڑھ کی طالبہ بشریٰ فرمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا، مظفر گڑھ ہی کی آمنہ نے نقرئی جبکہ بہاول نگر کی ثناء صفدر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
شارٹ پٹ (گولہ پھینکنے) کی مقابلوں میں رحیم یار خان کی عروج فاطمہ نے طلائی تمغہ، بہاول پور کی فرزانہ بی بی نے نقرئی اور بہاول پور ہی کی لائبہ امین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ڈسک تھرو (تھالی پھینکنے) کے مقابلوں میں رحیم یار خان کی عروج فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا ، جبکہ بہاول پور کی لائبہ خالد نے نقرئی اور بہاول پور کی لائبہ امین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
نیزہ بازی کے مقابلوں میں بہاول پور کی فرزانہ بی بی نے طلائی، بہاول نگر کی انعم نے نقرئی اور بہاول پور کی رمضانہ بی بی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
لانگ جمپ کی کیٹیگری میں وہاڑی کی انیس بی بی نے طلائی، مظفرگڑھ کی نور فاطمہ نے نقرئی اور رحیم یار خان کی عاصمہ یٰسین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ہائی جمپ کی کیٹیگری میں بہاول نگر کی مومنہ نے طلائی، بہاول نگر کی طیبہ نے نقرئی اور بہاول پور کی تہرین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔