Breaking NewsSportsتازہ ترین
بنگلہ دیشی کھلاڑی کا کمال؛ ایک بال پر سات رنز دے دئے

مضحکہ خیز ریویو کے بعد بنگلادیش کی فیلڈنگ بھی مذاق بن گئی۔پہلے کیچ چھوڑا پھر ایک ہی گیند پر سات رنز بنوا دیئے۔
بنگلادیش کھلاڑیوں کی عجیب فیلڈنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلادیش فیلڈر نےسلپ پر ول ینگ کا آسان کیچ ڈراپ کیا، پھر دوسرے فیلڈر نے اسی گیند پر اوور تھرو پر چوکا بھی کر دیا۔
ینگ کو موقع کے ساتھ سات رنز بھی مل گئے۔
بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے اور یہ مناظر صارفین کے لیے گہری دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔



















