Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ائیر یونیورسٹی : ملتان کیمپس میں بینک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض ڈاکٹر غلام علی نے کیمپس میں بینک الفلاح اسلامک کی برانچ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ مستند علما اور ماہرین کا خیال ہے کہ اسلامی بینکاری نظام شرعی اور فقہی اصولوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔مطلوبہ قانون سازی کی جائے تو مزید ایسی پراڈکٹس بنائی جا سکتی ہیں جو سود کے بجائے تجارت کے اصولوں پر قائم ہوں۔ مالیاتی نظام کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہو گا لیکن اِس حوالے سے بہت سا کام ہو چکا ہے۔ یہ عالم ِ اسلام کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے،اس کے لیے اجتماعی کاو ش ناگزیر ہے ۔اس موقع پر بینک آفیشلز نے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3ماہ کے اندر بینک کی عمارت کی تعمیر مکمل ہوجائیگی ۔انہوں نے بتایا کہ بینک کے کھلنے سے طلبہ کے ساتھ ساتھ قریبی آبادی بھی مستفید ہوگی ۔اس موقع پرایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر میاں عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز خان نیازی ،ایڈمن آفیسر منیر احمد ،سائٹ انجینئر عون علی زیدی ،محمد آصف ، خالد بشیر و دیگر موجودتھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button