Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں "برابری کی بینکاری” کے آگاہی بارے سیشن

ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بنک کی پالیسی کےتحت نینشل بینک کے تعاون سے ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس افیئر نے آگاہی سیمنار کا اہتمام کیا، اس سیشن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ، مالیاتی شمولیت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اختراعی اقدامات کو اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار میں مالیاتی خواندگی کی اہمیت اور خواتین کاروباری افراد کی شمولیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہاکہ آج کی دنیا میں خواتین شعبے میں اپنی اہمیت منوارہی ہیں وہ صلاحتیوں میں کسی طور کم نہیں ہیں ،بزنس میں بھی ان کی کامیابی کومانا گیاہے۔

مالیاتی معاملات میں خواتین کی کامیابی اب ڈھکی چھپی بات نہیں ،سٹیٹ بینک کی برابری کی بینکاری کی پالیسی خواتین کوحوصلہ دینے والی اوران کی صلاحتیوں کااعتراف ہے،اس پالیسی سے انٹرپرینور بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

نادیہ رضا (ریجنل ایگزیکٹو این بی پی) اور شہزاد کھوکھر (برانچ منیجر، نشتر برانچ این بی پی) نے طلباء کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اپنے اپنے شعبہ جات کے کردار اور مواقع کے بارے آگاہی دیتےہوئے "برابری پر بینکاری” پالیسی کے اسٹریٹجک ستونوں، قرض کی اسکیموں، اور مالیاتی بااختیار بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔

سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عدیلہ سعید ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کو حالات حاضرہ کےمطابق آگاہی دینے کےلئےسیمینار کااہتمام کرتی رہتی ہے، یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ایسی طالبات جوانٹر پرینور ہیں وہ بینکس سے قرضے، بلاسودبینکاری کے حوالے سے اس سیمینار سے مستفید ہوئی ہوں گے، مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مصباح مرزا (خزانہ دار)، ڈاکٹر مدیحہ اکرم (چیئرپرسن ایڈمیشن کمیٹی) ڈاکٹر منزہ جاوید، ڈاکٹر ملکہ لیاقت، ڈاکٹر انعم زہرہ، ڈاکٹر صبیحہ اور متعدد ڈیپارٹمنٹس کی طالبات بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button