Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

باربی ڈول کرونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئی

کرونا وائرس کے خلاف ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی پروفیسر ڈیم سارہ گلبرٹ سے متاثر ہوکر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔
برطانیوی مڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کے ساتھ ساتھ مزید پانچ خواتین سے مشابہ باربی ڈول بھی تیار کی گئی ہیں، جس کا مقصد کرونا کے خلاف مہم چلانے والی ان شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا، اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
نیلے کپڑوں اور کالے جوتوں کے ساتھ عینک لگائے منفرد گڑیا پروفیسرسارہ گلبرٹ کی ہے۔پروفیسرسارہ گلبرٹ کاکہناہےانہیں اپنی شکل کی گڑیا دیکھ کے ابتدا میں عجیب معلوم ہوا، لیکن ایسی گڑیا لڑکیوں کو سائنس کے شعبے میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کرونا کے خلاف لڑتے ہوئے تمام فرنٹ لائن ورکرز نے زبردست قربانیاں دیں ہیں، باربی ان شخصیات کی کہانیوں کو سب کے سامنےلارہی ہیں، ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے باربی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہاہے جو قابل فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button