Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں ۔ بارمی آرمی

ملتان میں جاری پاکستان انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اسٹیڈیم میں بارمی آرمی نے "ڈی رپورٹرز” سے خصوصی بات کی۔

ملاحظہ فرمائیں ۔

بارمی آرمی کے ولیم والس کا کہنا تھا کہ وہ سکاٹ لینڈ آئے ہیں، پوری دنیا کا سفر کیا ہے مگر ایسے پر جوش لوگ کہیں نہیں دیکھے، پاکستان خصوصاً ملتان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔

پاکستان کے بارے میں میڈیا میں منفی پروپیگیینڈہ کیا جاتا ہے، پاکستانی بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔

ان کا کہنا تھا وہ مستقبل میں بھی پاکستان آنا چاہیں گے، یہاں کے کھانے بہت مزیدار ہیں، اور مہمان نوازی میں یہاں کے لوگوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بارمی آرمی برطانیہ کے ایلیٹ کلاس پر مبنی گروپ ہے، جو پوری دنیا میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ سفر کرتے ہیں، اور انگلینڈ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پاکستان میں بارمی آرمی کی جانب نہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستان ٹیم کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اسٹیڈ یم میں "دل دل پاکستان” اور دیگر ملی نغمے گا کر پاکستانہ شایقین کرکٹ کی جانب سے داد حاصل کی، جس کی بہت سے ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button