Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیس بال قوانین کتاب کی رونمائی 29 مارچ کو ہوگی

انٹر نیشنل بیس بال ایمپائر محمد جمیل کامران کی تحریر کردہ تصنیف بیس بال قوانین کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی 29مارچ بروز اتوار کو بہاوالدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگی، جس میں بیس بال فیڈریشن کے عہدیداران مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگی۔

تفصیل کے مطابق 2003میں بیس بال قوانین کے پہلے ایڈیشن کا محمد جمیل کامران نے اردو میں اجراء کیا تھا، جس کا دوسرا ایڈیشن کا اجراء اب کیا جارہا ہے۔

اس سلسلہ میں عطاء الرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفسیر ملتان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صاحب کتاب محمد جمیل کامران اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے خصوصی شرکت کی۔

محمد جمیل کامران نے بتایا کہ اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن جو کہ 23 سال بعد ترتیب دیا گیا ہے اس میں تجربات اور جدید قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے قوانین مرتب کیے گئے ہیں، جن میں بیس بال ڈومیسٹک کے لیے بھی مختلف قوانین بنائے گئے ہیں جو کہ امسال سے بیس بال ڈومیسٹک میں نافذ العمل ہونگے۔

عطاء الرحمن خان نے کہاکہ محمد جمیل کامران کی بیس بال کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات قابل تحسین ہے، اس کتاب سے بیس بال کے کھیل سے وابستہ کوچز کھلاڑی ایمپائرز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

عدنان نعیم نے اس تقریب رونمائی کے انعقاد کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جمیل کامران کی اس کاوش کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button