ملتان ڈویژن کے ٹرائلز شروع ہوگئے
73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں کو انتخاب کے لیے ٹرائلز کا آغاز بیس بال اور کراٹے، جو جسٹو سے ہوگیا۔
مسلم سکول گراوٴنڈ نشتر روڑ میں بیس بال کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔
رانا ندیم انجم ۔کنوئیر کی زیر نگرانی ہونے والے ان ٹرائلز میں محمد جمیل کامران چیرمین پاکستان بیس بال ایمپائرز ایسوسی ایشن۔اشرف ناصر خان ڈویژنل صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن۔ ظفر حسین وڑائچ سیکرٹری ملتان ڈویژن بیس بال۔ڈویژنل کوچ ناصر حسین۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین ساجد رشید۔سمیر زوار۔عثمان شوکت موجود تھے۔
جنہوں نے وہاں پر موجود کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا اور ان کے ٹرائلز لیے۔
دریں اثناءجمنیزیم ملتان میں کراٹے اور جو جسٹو کے بھی ٹرائلز لیے گئے اس موقع پر کراٹے ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے سیکرٹری مرزا خالد حلیم۔اور جو جسٹو کی ڈویژنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امر علی ڈویژنل کوچز محمد عدنان اور جنید اقبال بھی موجود تھے۔
جبکہ رانا ندیم چیرمین سپورٹس اینڈ کلچرز ملتان نے ان ٹرائلز میں خصوصی شرکت کی۔
ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٹرائلز میں موجود کھلاڑیوں کا فزیکل جائزہ اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا جو کہ پنجاب گیمز میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق آج اتھلیٹکس۔سائیکلنگ میل فی میل ،پینٹاتھالون۔اور کبڈی کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز زکریا یونیورسٹی سپورٹس گراونڈ ملتان اور ڈی ایچ اے میں ہونگے۔



















