ایمرسن یونیورسٹی میں بیس بال کے ٹرائل

ایمرسن یونیورسٹی میں بیس بال کے ٹرائل منعقد ہوئے اور تربیتی کیمپ بھی لگایا گیا۔
اس موقع پر انٹر اور ڈگری کی ٹیمیں تشکیل دی گئی، جمیل کامران انٹرنیشنل بیس بال امپائر کی زیر نگرانی انٹرنیشنل بیس بال کھلاڑی شہزاد انور نے بیٹرز کو تربیت دی۔
انٹرنیشنل بیس بال کھلاڑی رضوان شفیق نے پچرز کو تربیت دی، انٹرنیشنل بیس بال کھلاڑی صدام حسین نے کیچنگ اور انٹرنیشنل بیس بال کھلاڑی نعمان سلیم نے فیلڈنگ کی مشق کروائیں ۔
جمیل کامران انٹرنیشنل بیس بال امپائر نے تمام کھلاڑیوں کو گیم کے قوانین سے آگاہ کیا۔
کیمپ میں محمد محسن،آفاق گیلانی، شیخ عثمان، احمد فراز،ارسلان منظور، علی احمد، حافظ حذیفہ، شازل خان، ارباز، سلمان،محمد شاہد،سانول،محمد عرفان،طلحہ،محمد احمد،عاصم پاشا شامل تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ظفر شیروانی،پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین، پروفیسر آفتاب خان خاکوانی اور محمد شفیق موجود تھے۔
رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر جام مختیار نے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ، اور طلبا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔




















