Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل یوتھ گیمز : ملتان کی ٹیم کےلئے ڈویژنل سطح پر مقابلوں کا فیصلہ

پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی ہدایات کے مُطابق ملتان ڈویژن یوتھ ٹیم کے لیے ڈویژنل سطح پر مقابلے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں ملتان باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے ملتان ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ کے باسکٹ بال کورٹ میں سیکشن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پروگرام فائنل کر لیا۔

ملتان ڈویژن کی گرلز کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ 28 جولائی 2025 جبکہ بوائز 29 جولائی 2025 ہو گا۔

سیکشن ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کی عمر 14 سے 16سال تک ہونا لازمی ہے، اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش سال یکم 2009 سے2011 تک ہونا لازمی ہے کھلاڑی اپنا نادرا کا ب فارم. فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) یا قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں ورنہ شرکت کی اجازت نہ ہوگی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ہر کھلاڑی پر لازم ہے کہ وہ فیبا کے لنک fiba3×3.pk. .http://play پر اپنے آپ کو رجسڑ کروائے، لنک پر رجسٹر نہ کرانے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کا اہل نہ ہوگا۔

کھلاڑی مزید معلومات کے لئے باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری صغیر احمد سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button