Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں باسکٹ بال میچ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے باہمی اشتراک سے ہفتہ وار بسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

میدان میں ملتان قارئین اور مظفر گڑھ یونائٹیڈ کی ٹیمیں جلوہ گر ہوئیں۔

میچ کے مہمان خصوصی مرزا اختر علی آئرس فاؤنڈیشن بہاولنگر تھے، اور آصف ریاض(قصوی ایکسپلورر) اور ریاض تھہیم (ریڈیو پاکستان) سے خصوصی شریک ہوئے۔

ایک گھنٹے کے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان وارئیر کی ٹیم نے 76۔64 پوائنٹ کے ساتھ یہ میچ اپنے نام کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے نوجوان نسل میں ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔

تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں طلباء کے لیے بہت ضروری ہیں۔دونوں ٹیموں کے تماشائیوں نے میچ کو پورے جوش و خروش سے دیکھا اور دل کھول کر کھلاڑیوں کو داد دی۔آخر میں مہمانوں کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹرشکیل احمد،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر شہباز،ڈاکٹر احمد محمود اور ڈاکٹر عبدالرحمان موجود تھے۔

کوچنگ کے فرائض کریم نواز ، میچ ریفری ندیم احمد بھٹہ اور حافظ عاصم منہاس (واپڈا) سے میچ کے منتظمین اور نگران تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button