Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کی تین اساتذہ کے نام تین بڑے ایواڑز
ویمن یونیورسٹی ملتان کی تین اساتذہ کو ریسرچ اور تدریسی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی پر بہتر یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق تدریس اور ریسرچ کرنے والی اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
2021-2022 کےلئے نامز د ہونے والے اساتذہ کی ریسرچ اور خدمات کو ملکی سطح پر بھی سراہا گیا ، جس پر فیکلٹی آف لائف سائنسز کی ڈاکٹر فرح دیبا ، فیکلٹی آف اکنامکس کی ڈاکٹر رائمہ نذر، جبکہ فیکلٹی آف سائنس کی ڈاکٹر سعدیہ اقبال کو چانسلر / گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایوارڈ سے نوازا ۔
ا س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھیں ۔