Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے درجہ چہارم کے ملازمین کو موٹر سائیکل دے دئے گئے

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب آفس کے درجہ چہارم کے ملازمین کو موٹر سائیکل دے دئے گئے ہیں۔

ملتان اور بہاولپور میں قائم اے سی ایس آفس کے ملازمین کو موٹر سائیکل کے علاوہ یونیفارم بھی فراہم کیا گیا۔

سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک نے موٹر سائیکلوں کی چابیاں ملازمین کے حوالے کیں۔

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیکرٹری سروسز نوشین ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر بائیک کی فراہمی سے سرکاری امور نمٹانے میں تیزی آئے گی،وقت کی بچت ہو گی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا, جبکہ یونیفارم ملازمین کی پہچان بنے گا اور ان میں ڈسپلن پیدا ہو گا۔

سیکرٹری سروسز نے کہا کہ سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button