Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹریننگ کرنے والے اساتذہ کی بھی حاضری آن لائن کردی گئی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ حاصل کرنے والے تمام اساتذہ کی حاضری کو آن لائن کردیا،آدھا گھنٹہ لیٹ آنے والے اساتذہ غیر حاضر شمار ہوں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اساتذہ کی تمام تربیتی ورکشاپ کوآن لائن کردیا ۔

ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ ایپ ڈان لوڈ کریں گے ۔ ٹریننگ سیشن صبح کے گروپ میں سات بج کر پنتالیس منٹ سے سوا آٹھ بجے تک حاضری جاری رہے گی۔

دوسرے گروپ میں بارہ بج کر پنتالیس منٹ سے سوا ایک بجے تک حاضری جاری رہے گی۔

اس کے بعد حاضری کا لنک بند ہو جائے گا ، اور بعد میں آنے والے ٹیچرز غیر حاضر شمار ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button