Breaking NewsEducationتازہ ترین
بائیو میٹرک حاضری شروع ہوگئی

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرا ہتمام ہونے والے حساس امتحانی مراکز میں امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا عمل آغاز ہو گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 31 حساس سنٹرز میں امتحانات میں امیدواروں کی بائیو میڑک حاضری کی جارہی ہے اب تک ساڑھے چھ سے زائد امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری مکمل کر لی گئی ہے، تاکہ ہر امیدوار کی شناخت یقینی بنائی جا سکے اور نقل یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ آن لائن مانیٹرنگ کے نظام سے امتحانی عمل میں شفافیت کو بڑھایا جا سکے گا۔


















