Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈی جی خان : سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا سوشل سیکورٹی ہسپتال کا دورہ
کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ و مانیٹرنگ افیسر چوہدری عبدالرحمن نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ایمرجنسی وارڈ، میل،فی میل وارڈ اور ڈائیلسز سنٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی، اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع ڈاکٹروں اور عملہ نے چوہدری عبدالرحمن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اور عید کی چھٹیوں میں میں بھی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات میں کام جاری رکھتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر مانیٹرنگ افیسر چوہدری عبدالرحمن مریضوں میں گھل مل گئے، اور مریضوں کے مسائل بھی دریافت کیے، اور انکے حل کیلے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔