ملتان بورڈ اور اس سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں عشرہ رحمتہ اللعالمین ﷺ منایا جائے گا

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےاحکامات کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان نے منظوری دی ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان اور اس سے ملحقہ اداروں میں عشرہ رحمۃ للعالمینؐ اور 50ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس و حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے 1500 سالہ جشن کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
سیرت سیمینار بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوگا، جہاں معروف سکالر/عالمِ دین سیرت النبی ﷺ پر لیکچر دیں گے، نعت خوانی/محفل میلاد بورڈ کی مسجد میں منعقد ہوگی، سیرت النبی ﷺ ریلی بورڈ کیمپس میں ہوگی، جس کے بعد ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت ریفریشمنٹ کا انتظام کریں گے۔
پچاس پینا فلیکس بورڈ کی عمارت پر آویزاں کیے جائیں گے اور اسٹیٹ برانچ کی جانب سے برقی قمقمے لگائے جائیں گے، محمد الیاس صدیقی (ڈپٹی کنٹرولر انٹر) اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے تعاون سے تمام ملحقہ اداروں میں یہ سرگرمیاں یقینی بنائیں گے۔
اداروں کو حکومتِ پنجاب، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق نعتیہ مقابلہ، سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی و علمی تقاریر (موضوع: "سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عصرِ حاضر کے مسائل کا حل، پینل ڈسکشن، سیرت کوئز،کا انعقا د کریں گے تمام ادارے اپنی سرگرمیوں کی 05 سلائیڈز پاورپوائنٹ میں تیار کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کو ارسال کریں گے ۔



















