Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا

کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے لیپ ٹاپ کو بٹن دبا کر نتائج جاری کیے، جس کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 17466 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 9970 طلبا اور 7496 طالبات شامل تھیں۔

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 7035 امیدوار کامیاب قرار پائے ، امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 40.28 فیصد رہا۔

گروپ وائز نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 3708 امیدواروں میں سے 1998 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب53.69 فیصد رہا۔ پری انجینئرنگ گروپ میں 670 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 284 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 42.39 فیصد رہا۔

جنرل سائنس گروپ میں 5388امیدواروں میں سے2006 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 37.23 فیصد رہا۔

ہوم اکنامکس گروپ میں 4 امیدوار شریک ہوئے اور تمام 4 کامیاب قرار پائے ،نتیجہ 100 فیصد رہا۔ کامرس گروپ میں 640 امیدواروں میں سے 225 کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 35.16 فیصد رہا۔

آرٹس گروپ میں 7014 امیدواروں میں سے 2502 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 35.67 فیصد رہا۔

اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے وطنِ عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکے۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ امتحانی عمل کے دوران تمام مراکز پر کڑی نگرانی یقینی بنائی گئی تاکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی نتائج سامنے آ سکیں،انٹر کے امتحان میں مجموعی طور پر4امیدوار نقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے، کیسز کی سماعت کے بعد مذکورہ چاروں امیدواروں کو سزا دے دی گئی 04 کیسز موصول ہوئے جن پر فیصلے مکمل کیے گئے اور تمام 04 امیدواروں کو سزا دی گئی ۔

ننائج کی تقریب میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button