تعلیمی بورڈ ملتان: انٹرمیڈیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان؛ Kips کالج کا اوور آل پوزیشن پر قبضہ

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پہلا سالانہ امتحان 2025ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے گزشتہ روز بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک تقریب میں پوزیشن لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، جس کے مطابق کپس کالج فار بوائز گل گشت کالونی ملتان کے طالب علم محمد عاکف رفیق ولد محمد رفیق رولنمبر 509065 اور مسلم گرلز کالج آف سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی طالبہ عائشہ شوکت دخترشوکت حسین رولنمبر 509932نے 1200میں سے 1163نمبر لے کر مشترکہ طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سٹار کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز بوسن روڈ ملتان کی طالبہ فریال فاطمہ دختر منور حسین رولنمبر 519137 نے 1159نمبر لے کر دوسری اور نشاط کالج آف سائنس (بوائز) لودھی کالونی ملتان کےعلی احمد ولد نذیر احمد رولنمبر 508464 نے 1158 نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل (بوائز) گروپ میں محمد عاکف رولنمبر 509065 نے 1163 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، علی احمد رولنمبر 508464بنے 1158 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج آف سائنس بوائز چوک رشید آباد ملتان کے محمد عبداللہ ولد صفدر علی رولنمبر 508498 اور اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم احمد وحید ولد عبدالوحید رولنمبر 520459 نے 1153 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل گروپ (گرلز) میں عائشہ شوکت رولنمبر 509932 نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،فریال فاطمہ رولنمبر 519137نے 1159نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار گرلز کینال والا بنگلہ بورے والا کی طالبہ ایلون ابراھیم دختر محمد ابراھیم رولنمبر 516401 نے 1156نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ (لڑکوں) میں مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شاہ شمس کالونی ملتان کے طحہ حسین صابر ولد محمد مسعود صابر رولنمبر 543878 نے 1155نمبر لے کر پہلی پوزیشن،اسی کالج کے ایک اور طالب علم محمد منیب خان ولد ساجد اقبال خان رولنمبر 543898 نے 1145نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فار بوائز بائی پاس چوک جلالپور روڈ شجاع آباد کے احمد اقبال ولد محمد اقبال رولنمبر 541006 نے 1142نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ (طالبات) میں پنجاب کالج برائے خواتین گل گشت کالونی ملتان کی طالبہ عائشہ عمران دختر عمران شریف رولنمبر 543519نے 1157نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سپیریئر کالج فار گرلز بورے والا کی طالبہ قضہ زہرا دختر رانا ثنااللہ رولنمبر 540723،اور پنجاب کالج برائے خواتین گل گشت کالونی ملتان کی طالبہ آئزہ مریم دختر محمد سعید رولنمبر 543000نے 1137نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال گرلز ہائر سکینڈری سکول شجاع آباد کی مناہل دختر محمد ثاقب رولنمبر 540964نے 1136نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس (بوائز ) گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تلمبہ کے محمد ریحان ولد نیاز احمد رولنمبر رولنمبر 561573نے 1154نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور دی پروفیسر گرامر بوائز ہائیر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کے عمر ساجد ولد سجاد حسین رولنمبر 566506 نے 1144نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج فار بوائز مین ملتان روڈ جلالپور پیروالا کے علی شیر ولد غلام عباس رولنمبر 577407،اور اسپائر کالج فار بوائز سیفن روڈ نزد میلسی گریژن میلسی کے زین العابدین ولد لیاقت علی رولنمبر 564023نے 1140نمبر لے کرمشترکہ طور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ(طالبات) میں دی پروفیسر گرامر بوائز ہائیر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کی سحرش سلیم دختر محمد سلیم رولنمبر 566474نے 1151نمبر لے کر پہلی پوزیشن، سپریئر کالج فار گرلز نزد نادرا آفس ملتان روڈ میاں چنوں کی زینب علی دختر ذوالفقار علی رولنمبر 561259نے 1140نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور کپس کالج فار گرلز اعوان چوک خانیوال کی مریم فاطمہ دختر قیصر اسماعیل رولنمبر 562959 نے 1138نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامر س گروپ (لڑکوں) میں سپریئر کالج فار گرلز نزد نادرا آفس ملتان روڈ میاں چنوں کے سعد حسن نواز ولد خالد محمودخان رولنمبر 601240نے 1123نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور مسلم کالج فار سائنس اینڈ کامرس نیو شاہ شمس کالونی ملتان کے احمد خالد ولد خالد یامین رولنمبر 600947نے 1095نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،کپس کالج فاربوائز گل گشت کالونی ملتان کے علی احمد ولد راؤ سرفراز خان رولنمبر 600442 اور پنجاب کالج فار بوائز لڈن روڈ و ہاڑی کے عثمان جمیل ولد محمد جمیل رولنمبر 600248 نے 1090 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ (گرلز ) میں پنجاب کالج فار گرلز گل گشت کالونی ملتان کی حافظہ طیبہ صدیق دختر محمد حسین صدیق رولنمبر 600402نے 1130نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور پیسفک کالج فار گرلز ممتاز آباد کی جیون اظہر دختر اظہر حسین رولنمبر 600919 نے 1121 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، سٹار کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز بوسن روڈ ملتان کی مریم شیر دختر بابر علی رولنمبر 600410 اور پنجاب کالج فار گرلز کینال روڈ جہانیاں کی بشریٰ حسن دختر محمد حسن رولنمبر 600110نے 1115نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ(لڑکوں ) میں پنجاب کالج فار بوائز میاں چنوں کے عبدالرحمان ولد راشد حسین رولنمبر 635135 نے 1089نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،پنجاب کالج آف سائنس بوائز چوک رشید آباد ملتان کے محمد غیاث نعیم ولد نعیم اسلم رولنمبر 630145 نے 1081 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم سجاد حیدر ولد رب نواز رولنمبر 629817 نے 1063 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ (لڑکیوں) میں اسپائر کالج فار گرلز اڈہ ذخیرہ دنیا پور لودھراں کی اقصیٰ بی بی دختر محمد یونس رولنمبر 633726نے 1117نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج فار گرلز نزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کی حمنہ نور فاطمہ دختر محمد طاہر حسین خان رولنمبر 637422،اور اینجل گروپ کالج فار گرلز ٹھٹہ روڈ جہانیاں کی مسکان مریم دختر رانا شرافت علی رولنمبر 622875نے 1083نمبر لے کر مشرکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی پروفیسر گرامر گرلز ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کی سویرا فاروق دختر فاروق ا حمد رولنمبر 640387 نے 1082 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔



















