Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک اور نویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے میڑک اور نویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کااعلان کر دیا۔
جاری شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 27 مارچ 2026 بروز جمعہ سے ہوگا اور یہ سلسلہ16مارچ تک جاری رہے گا۔
صبح کی شفٹ کے پرچے صبح 09:00 بجے شروع ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ کے پرچے دوپہر 02:00 بجے (بروز جمعہ 02:30 بجے) منعقد ہوں گے نویں کے امتحانات کا آغاز 17اپریل سے ہوگا جو 8 مئی تک جاری رہے گا، پریکٹیکل کا آغاز12 مئی سے ہوگا جو 22 مئی تک جاری رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امیدوار شیڈول کو غور سے دیکھیں، اپنی تیاری کو حتمی شکل دیں اور پرچہ شروع ہونے سے کم از کم 30 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچنا یقینی بنائیں، والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے مطالعے میں معاون ثابت ہوں۔



















