Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان 10 ستمبر سے شروع ہوگا، شیڈول جاری کردیا گیا

ملتان بورڈ سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق گورنمنٹ / الحاق شدہ ادارہ جات اور پرائیویٹ امیدواران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ میٹرک دوسرا سالانہ امتحان (نہم / و کمبائنڈ) 2025 کا امتحان 10 ستمبر 2025 (بروز بدھ) سے شروع ہو رہا ہے۔
امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کیلئے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ سات اگست مقرر کی گئی ہے۔
ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 11 اگست جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ15 اگست مقرر کی گئی ہے۔




















