تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق دوسرے سالانہ امتحان 2025 میں 16156 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 7204 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 44 .59 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں 14ہزار 662 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 6517 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 44.45 تھا ۔
ارٹس گروپ میں ایک ہزار 494 امیدوار شریک ہوئے جس میں 687 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 . 98 رہا۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق سائنس گروپ میں کے 100بوائز طلباء نے اے پلس81نے ایک 298 نےبی 10828 نے سی 10547 میں ڈی گریڈ حاصل کیا جبکہ آرٹس گروپ میں دو نے اے 13 نے بی 79 سی 134 نے ڈی گریڈ حاصل کیا جبکہ طالبات میں 102 نے اے پلس، 122 نے اے، 394 نے بی، 1082 نے سی، 551 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔
طالبات آرٹس گروپ میں دو نے اےپلس، چار نے اے، 33 نے بی، 159 نے سی، 221 میں ڈی گریڈ حاصل کیا۔
اس طرح مجموعی طور پر 204 امیدواروں نے اے پلس، 209 نے اے، 738 نے بی، 3548 نے سی، 2453 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان کے لیے 33 سینٹر بنائے گئے، چار ضلع لودھراں میں اٹھ، ضلع خانیوال میں چھ، ضلع وہاڑی میں جبکہ ضلع ملتان میں 15 امتحانی سینٹر قائم کیے گئے۔
امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے چھ کیس پکڑے گئے، 5کیس سینٹر سے بھجوائے گئے جبکہ ایک کیس سکریسی برانچ نے پکڑا، چار کیسز کا فیصلہ ہو کر سزائیں سنا دی گئی جبکہ دو کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان میں وہاڑی کے امیدوار بازی لے گئے، 46.55 فیصد نتائج کے ساتھ ضلع وہاڑی پہلے نمبر پر رہا، 44.38 فیصد کے ساتھ ضلع ملتان دوسرے، 44 اشاریہ 28 فیصد کے ساتھ ضلع خانیوال تیسرے جبکہ 42 اشاریہ پانچ نو کے فیصد کے ساتھ لودھراں چوتھے نمبر پر رہا۔




















