Breaking NewsSportsتازہ ترین
کامیاب جوان پروگرام کےلئے سپورٹس ٹرائلز کےوینیو کا اعلا ن

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام کامیاب جوان پروگرام کےلئے سپورٹس ٹرائلز کے وینیو کا اعلا ن کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے مراسلے کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے ۔
جس کے لئے 15 سے 25 سال تک کے طلبا وطالبات اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
جنوبی پنجاب میں کھلاڑیوں کے ملتان اور بہاولپور میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔



















