Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے اسسٹنٹ دوران عمرہ انتقال کرگئے

محمد اسلم ربانی اسسٹنٹ کنڈکٹ برانچ تعلیمی بورڈ ملتان عمرہ کی ادئیگی کے دوران ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئےانتقال کرگئے، ان کی وفات پر ملتان بورڈ کی انتظامیہ بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیرایسوسی ایشن کے عہدیدران نے اظہارتعریت کی ہے ۔

اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیرایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوے کہاکہ حالتِ عبادت میں وفات پانا ایک عظیم سعادت ہے۔
محمد اسلم ربانی ایک فرض شناس، نیک سیرت اور خوش اخلاق ملازم تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان ایمپلائز ویلفیرایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان محمد الیاس نوناری نے کہاکہ مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button