Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے آڈٹ آفیسر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

تعلیمی بورڈ ملتان کے آڈٹ آفیسر شہسوار کی ترقی اور ان کے تبادلے پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ حافظ قاسم تھے جبکہ سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں قاضی مجیب الرحمان، حافظ فدا حسین ، عبدالحمید بلوچ، ڈاکٹر علی رضا،الیاس صدیقی، رانا نور حسن ، سلیم رضا، ملک نثار، ظفراقبال، مہراکبر میڈم کوثر ، ناصر شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
مقررین نے شہسوارکو ترقی کی مبارک دی اور کہا کہ ان کی بورڈ کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بعدازں شہسوار کو پھولوں اور گفٹ کے ساتھ رخصت کیاگیا ۔


















