Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے رزلٹ کارڈز جاری کردئیے

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دہم پہلا سالانہ امتحان 2025 کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز ان کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹر ڈ ڈاک اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ زان کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

لہذا پرائیویٹ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں، اگر کسی امیدوار کو تاحال رزلٹ کارڈ ز نہ ملے تو وہ دفتر ملتان بورڈ سے رابطہ کر کے11 اکتوبر تک ڈپٹی کنٹرولر میٹرک کو تحریری درخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے، اس کے بعد رزلٹ کارڈ کے حصول کے سلسلے میں مثنی رزلٹ کارڈ مجوزہ فیس فارم کے ساتھ دفتر کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں تمام سکولوں کے سربراہ بھی اپنار یکارڈ چیک کر لیں اگر کسی امید دار کا رزلٹ کارڈ موجود نہیں ہے وہ بھی 11 اکتوبرتک درخواست دے کر اپنے ادارہ کے ریگولر امیدوار کا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button