Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ایس سی سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے رزلٹ کارڈز جاری

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے ایس ایس سی سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے رزلٹ کارڈز جاری کردئیے ۔

اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے جاری پراعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کے رزلٹ کارڈز اور سرٹیفکیٹس کی تیاری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جو مقررہ شیڈول کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

ریگولر امیدوار اپنے رزلٹ کارڈز آج 16 دسمبر 2025 سےا پنے متعلقہ اداروں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک ان کے دیے گئے پتوں پر ارسال کیے جائیں گے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ مقررہ تاریخ کے بعد بورڈ آفس سے رابطہ کر سکتا ہے۔
بورڈ نے طلباء اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنے کاغذات اور رزلٹ کارڈز کی جانچ پڑتال مکمل کر لیں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور سہولت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے نتائج اور رزلٹ کارڈز کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر اور بروقت بنایا گیا ہے۔ اس اقدام سے طلبہ کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی میں آسانی میسر آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button