Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امیدواروں کے رزلٹ کار ڈ جاری کردئیے

جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دہم پہلا سالانہ امتحان 2024 کے ریگولر اُمیدواران کے رزلٹ کارڈ زان کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور پرائیویٹ اُمیدواران کے رزلٹ کارڈز ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دیئے ہیں۔

لہذا پرائیویٹ اُمیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں، اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈز نہ ملے تو وہ دفتر ملتان بورڈ سے رابطہ کر کے مورخہ 27 ستمبر تک ڈپٹی کنٹرولر میٹرک کو تحریری درخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے، جس کے بعد فیس کے کی ادائیگی سے رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

ادارہ جات کے سربراہ بھی اپنا ریکارڈ چیک کر لیں اگر کسی امیدوار کا رزلٹ کارڈ نہیں ہے تو وہ بھی 27 ستمبر تک بغیر فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button