Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے ملازمین کے قرعہ اندازی ، دو خوش نصیب آئندہ برس حج پر جائیں گے

حج برائے 2026ء کیلئے گورنمنٹ کی طرف سے رجسٹریشن کی آ خری تاریخ مقرر تھی۔
عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن ملتان/چیئرمین ملتان بورڈ نے سی کلاس ملازمین کی قرعہ اندازی کی جس میں دو خوش نصیب ملازمین محمد لطیف ولد رکن الدین ،بیلدار،نسیم غفار ولد عبد الغفار ،بیلدار اگلے سال 2026ء میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
عامر کریم خان چیئرمین اور خرم شہزاد قریشی سیکرٹری بورڈ نے دونوں خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دی۔
دوسری طرف ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے شیخ عمران حسین مہرمحمد اکبر محمد الیاس نوناری ملک محمد رمضان اور دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی ہے .



















