Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے ملازمین کےلئے بڑی خوشخبری

تعلیمی بورڈ ملتان کے 58 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق عدالت عالیہ اور عدالت عظمٰی کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی نے ملازمین کومستقل کرنے کا نوٹیفکشن جاری کیا، اور ملازمین سے تعلیمی اسناد، میڈیکل سرٹفکیٹ سمیت دیگر کوائف طلب کیے گئے ہیں۔


















