Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مالی سال 2025-26 کے لیے آمدن و اخراجات کا باضابطہ آڈٹ مکمل

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مالی سال 2025-26کے لیے آمدن و اخراجات کا باضابطہ آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں کسی قسم کی مالی بے ضابطگی، خردبرد یا قواعد سے ہٹ کر اخراجات سامنے نہیں آئے۔

آڈٹ دستاویزی ریکارڈ کے مطابق ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان کے اکاؤنٹس کا آڈٹ گذشتہ روز مکمل کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق جو مکمل طور پر تنظیم کے آئین اور مالی ضوابط کے مطابق پایا گیا آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 سے جنوری 2026 تک ایسوسی ایشن کی مجموعی آمدن 41 لاکھ 57 ہزار 600 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال سے موجود 54 ہزار 211 روپے شامل کرنے کے بعد کل دستیاب رقم 42 لاکھ 11 ہزار 811 روپے بنتی ہے۔

اس عرصے کے دوران ویلفیئر مد میں 55 ہزار روپے کے اخراجات کیے گئے، جس کے بعد 27 جنوری 2026 تک ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں 41 لاکھ 56 ہزار 811 روپے بطور بیلنس موجود ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آمدن، وصولیوں اور ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ باریک بینی سے جانچا گیا، جو شفاف اور درست پایا گیا۔

آڈٹ ٹیم کے مطابق ویلفیئر فنڈز کے استعمال میں کسی قسم کی بے قاعدگی یا مالی بدعنوانی کے شواہد نہیں ملے، جس پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

تاہم آڈٹ رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ تین ملازمین نے مقررہ مدت کے دوران ویلفیئر فنڈز جمع نہیں کروائے نادہندہ ملازمین میں محمد شاہد (یو ڈی سی)، ملک سردار (سیکیورٹی گارڈ) اور شکیل احمد (بیلدار) شامل ہیں، جن سے واجب الادا رقوم کی وصولی تاحال باقی ہے اس بارے میں صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد کا کہنا ہےکہ ویلفیئر پروگرام کا آغاز 2005 میں محض 10 روپے ماہانہ چندے سے کیا گیا تھا، اور اللہ کے فضل و کرم سے آج تک 135 ملازمین کو عمرہ کروایا جا چکا ہے، جبکہ اقلیتی ملازمین کو موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کا اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے، حال ہی میں 14 ملازمین کے لیے قرعہ اندازی کی گئی تھی، جسے بڑھا کر 15 ملازمین تک کر دیا گیا ہے، اور آئندہ سال بھی 15 ملازمین کو اس ویلفیئر پروگرام سے مستفید کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button