انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم جمع کرانے کی مدت میں ایک دن کی توسیع

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2026 کے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں الحاق شدہ سکولوں کے ریگولر امیدواروں کی انرولمنٹ فیس جمع کرانے، داخلہ فارمز آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی، 19 فروری یکم رمضان کی وجہ سے بینک ہالیڈے کے باعث تاریخ میں رد و بدل کیا گیا۔
اب سنگل فیس کے ساتھ انرولمنٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری 2026 کے بجائے 20 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک آن لائن اندراج مکمل کریں اور فیس بروقت جمع کرائیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بورڈ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد تاخیر کی صورت میں قواعد کے مطابق لیٹ فیس لاگو ہوگی۔




















