Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ کی اہم ہدایات جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے سال 2026ء کے امتحانی فرائض کی انجام دہی کے لیے تمام سرکاری تعلیمی اداروں پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری سکولز اور کالجزکے اساتذہ کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بورڈ کے مطابق تمام ٹیچرز اپنی پروفائلز کو فی الفور اپ ڈیٹ کریں یا نئی پروفائل بنا کر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ پروفائل تک رسائی اور اندراج کے لیے اساتذہ کو مقررہ لاگن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار میں متعدد اساتذہ کے تبادلوں کے باعث ان کی پروفائلز میں پرانے اداروں کی معلومات تاحال موجود ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام اساتذہ اپنے موجودہ تعلیمی ادارے کے مطابق پروفائل معلومات کو درست اور تازہ ترین کریں۔

مزید یہ کہ ایل پی آر پر موجود یا ریٹائرڈ اساتذہ امتحانی ڈیوٹیز کے اہل نہیں ہوں گے۔اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروفائل میں بینک اکاونٹ نمبر اور عہدہ بھی لازمی چیک اور درست کریں تاکہ امتحانی ڈیوٹیز کی تفویض اور واجبات کی بروقت ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر یا مسئلہ پیش نہ آئے۔

اس مقصد کے لیے مصدقہ پروفارمہ جات "اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ” کے دفتر میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کر کے جمع کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button