Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر کالجیٹ ریسلنگ کے مقابلے اختتام پذیر
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ ریسلنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
کانٹے دار مقابلوں کے بعد سنٹرل کالج نے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کر لی ، پنجاب کالج صرف 3پوائنٹس کی کمی سے رنر اپ رہا۔
پیسفک کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قبل ازیں سنٹرل کالج کے سبزہ زار پر منعقدہ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر حافظ خضر حیات بھپلا نے کیا۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر سات ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے کروائے گئے۔
چیمپئن شپ کے ججنگ پینل کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق چیمپئن سنٹرل کالج نے 69پوائنٹس حاصل کیے۔
رنر اپ پنجاب کالج نے 66پوائنٹس اپنے کھاتہ میں درج کروائے۔
تھرڈ پوزیشن ہولڈر پسیفک کالج کو 17پوائنٹس دیئے گئے۔
مقابلوں کے دوران ایونٹ میں شریک کالجز کے ڈائریکٹرز سپورٹس غضنفر راں، رانا محمد اشرف اور محمد اظہر نواز نے معاونت کی۔