Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹر کے دوسرے سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوگئے
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام ہونے والے انٹر کے دوسرے سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوگئے۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد حامد سعید بھٹی کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات مکمل ہوگئے، 18 اکتوبر کو ملتوی ہونےو الے پرچے گذشتہ روز پرامن طریقے سے پورے ہوئے، جس کے ساتھ ہی امتحان بھی مکمل ہوگیا۔
اس عمل میں چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری بورڈ کی کاوشوں اور تعاون کاشکرگزار ہوں جبکہ تمام عملے کا جس میں سپروائزری سٹاف کنڈیکٹ برانچ کے تمام افسران اور اہلکاروں ، انٹر برانچ، سنٹرل کنٹرول روم، کمپیوٹر برانچ، ایڈمن برانچ، فنانس برانچ، اور ٹرانسپورٹ برانچ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔