Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ امتحانات داخلوں کا توسیعی شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نےانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 (پہلا سالانہ) کے داخلہ فارم جمع کرانے اور فیس شیڈول سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق طلبہ اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری 2026 تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2026 سے 2 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 3 مارچ 2026 سے 12 مارچ 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے داخلہ فارم آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلہ فارم جمع کراتے وقت طلبہ کے کوائف، مضمون جات اور فیس کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیس جمع کرانے کے لیے نامزد بینک برانچز کا استعمال کیا جائے اور مقررہ تاریخوں کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تاکید کی ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو داخلہ شیڈول سے بروقت آگاہ کریں اور تمام کارروائی بروقت مکمل کریں تاکہ امیدوار سالانہ امتحان 2026 میں باآسانی شرکت کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button